وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں 8 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں 8 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو گئے
وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں 8 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو گئے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شامل ہو کر عوام کی مدد کرنے کے لیے 8 لاکھ نوجوان رضاکار رجسٹر ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو صوبائی سطح پر متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ اب تک 8 لاکھ نوجوان رضا کاروں کی ٹائیگر فورس میں پنجاب سے سب سے زیادہ نوجوان شامل ہوئے جہاں سے 5 لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے جبکہ سندھ کا نمبر دوسرا رہا۔

عثمان ڈار کے مطابق سندھ سے 1 لاکھ 11 ہزار، خیبر پختونخواہ سے 1 لاکھ 2 ہزار، اسلام آباد سے 10 ہزار، بلوچستان سے 9 ہزار، آزاد کشمیر سے 8 ہزار جبکہ  گلگت بلتستان سے 3 ہزار 700نوجوان رضا کار کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارنے حزب اختلاف کی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ کوروناوائرس پرقابوپانے کے لئے متفقہ موقف اختیار کریں۔

اپنے ایک خصوصی بیان میں 4 روز قبل عثمان ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے ٹائیگرفورس کومتنازعہ بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

مزید پڑھیں: سیاسی مقاصد  کیلئے ٹائیگرفورس کومتنازعہ بنایا جارہا ہے، عثمان ڈار

Related Posts