چین نے مؤثر لاک ڈاؤن کے ذریعے کورونا وائرس پر قابو پایا۔ صدرِ مملکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین نے مؤثر لاک ڈاؤن کے ذریعے کورونا وائرس پر قابو پایا۔ صدرِ مملکت
چین نے مؤثر لاک ڈاؤن کے ذریعے کورونا وائرس پر قابو پایا۔ صدرِ مملکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے ہمسایہ ملک چین نے مؤثر لاک ڈاؤن اور بر وقت امداد کے ذریعے کورونا وائرس پر قابو پایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چین نے جس طرح کورونا وائرس پر قابو پایا، دُنیا کے بیشتر ممالک وہ طریقہ نہیں اپنا سکتے۔

ویڈیو پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چین کو جیسے ہی کورونا وائرس کا پتہ چلا، انہوں نے فوری طور پر لاک ڈاؤن کردیا جبکہ ان کے پاس تمام ذرائع دستیاب تھے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چین کے پاس وہ فوج، انفراسٹرکچر اور وسائل موجود تھے جن کے ذریعے لاک ڈاؤن کے دوران بھی عوام کو کھانا اور طبی امداد مہیا کی جاتی رہی۔

چین میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء کا ذکر کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ جب طلباء وہان میں موجود تھے تو ہم پر عوام کا بے حد دباؤ تھا کہ انہیں واپس لایا جائے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں دنیا کا وہ پہلا صدر ہوں جس نے جنوری میں ٹوئٹر کے ذریعے کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے بارے میں حدیث شیئر کی جس پر تنقید کی گئی، جبکہ وہ بات درست تھی۔ 

Related Posts