جماعتِ اسلامی کے مرکزی نائب امیر عبدالغفار عزیز لاہور میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جماعتِ اسلامی کے مرکزی نائب امیر عبدالغفار عزیز لاہور میں انتقال کر گئے
جماعتِ اسلامی کے مرکزی نائب امیر عبدالغفار عزیز لاہور میں انتقال کر گئے

لاہورمیں جماعتِ اسلامی کے سینئر سیاسی رہنما اور مرکزی نائب امیر عبدالغفار عزیز آج انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر 58 سال تھی۔

گزشتہ 1 سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا سینئر سیاست دان کی نمازِ جنازہ آج لاہور میں جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ میں ادا کی جائے گی جس میں جماعتِ اسلامی کی اعلیٰ مرکزی قیادت، کارکنان اور سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوں گی۔

جماعتِ اسلامی کے نائب امیر عبدالغفار عزیز کے سوگواران میں 1 بیوہ، 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں سمیت 5 افراد شامل ہیں۔ جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اور دیگر سینئر قیادت نے عبدالغفار عزیز کی وفات پر تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

عبدالغفار عزیز کے انتقال پر ملک بھر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات گہرے دکھ کا اظہار کر رہی ہیں۔ جماعتِ اسلامی کے قائدین نے مرحوم نائب امیر جماعتِ اسلامی کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور جماعتِ اسلامی کا پیغام پہنچایا۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی غذائی رابطہ کونسل کا دوسرا اجلاس

Related Posts