راولپنڈی سے اغواء ہونیوالا بچہ اسلام آباد سنجانی ٹول پلازہ سے بازیاب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

abducted Child rescued from Islamabad Sangjani Toll Plaza

راولپنڈی :خیابان سر سید میں تھانہ پیرودھائی کی حدود سے آج صبح اغواء ہونے والے بچے کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ اغوا کار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

راولپنڈی کے علاقے خیابان سر سید سے آج صبح اغواء ہونے والے کم عمر بچے یوسف کو بازیاب کرالیا گیا ہے ،بچے کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا یوسف گلی میں کھیل رہا تھا کافی دیر گزرنے کے بعد میں گھر سے باہر آیا تو دیکھا کہ میرا بیٹا جو کہ گلی میں کھیل رہا تھا اب موجود نہیں ۔

بچے کے والد نے بتایا کہ میں نے فوری طور پر 15 پر کال کی اور بتایا کہ شاید میرے بچے کو کسی نے اغواءکرلیا ہے، پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرائی اور وائرلیس پر پولیس نے تمام ناکہ جات پر اطلاع کرکے تمام ناکوں پر سخت چیکنگ شروع کر دی ۔

اسی دوران راولپنڈی کی طرف سے ایک مشکوک رکشہ آتا ہوا دکھائی دیا جس سے اسلام آباد پولیس نے سنجانی اسلام آباد ناکے پر روکا لیکن رکشہ ڈرائیور نے رکشے کی رفتار بڑھا دی۔

مزید پڑھیں: خود ساختہ سوشل میڈیا اسٹار ظفر سپاری کے 2 کزن اور بھتیجا قانون کے شکنجے میں آگئے

اسلام آباد پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے سنجانی ٹول پلازہ کے قریب رکشے کو روکا اور رکشے کی تلاشی لینے پر مغوی بچہ بازیا ب کرلیا جبکہ اس واقعہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا جاچکا ہے۔

Related Posts