کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹر کی حیثیت سے عالمی سطح پر شہرت پائی اور کم و بیش 18 سال پر محیط کیرئیر میں اپنے ملک کیلئے بہترین کرکٹ کھیلی۔
ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک نے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کیوں کیا ؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میرا کرکٹ کے میدان میں سفر ناقابلِ یقین حد تک شاندار رہا لیکن اب میں نے ہر قسم کی کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔
پیغام میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ اپنے بڑے بھائیوں کے ساتھ میچ کھیلنے سے لے کر اب تک میں نے کرکٹ کھیلنے کا بھرپور لطف اٹھایا اور بے لگام جوش سے کھیلا۔
It has been an incredible journey, but I have decided to retire from all cricket.
Ever since the back yard matches with my older brothers, I have played the game with pure enjoyment and unbridled enthusiasm. Now, at the age of 37, that flame no longer burns so brightly. pic.twitter.com/W1Z41wFeli
— AB de Villiers (@ABdeVilliers17) November 19, 2021
ریٹائرمنٹ کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ اب میری عمر 37 سال ہوگئی ہے اور کرکٹ کیلئے جوش و جذبے کا شعلہ زیادہ چمکدار نہیں رہا۔
خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔شارجہ میں کھیلے گئے سپر12 راؤنڈ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بالنگ کی۔
سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا اور پاتھْم نسانکا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے،پریرا 20 کے مجموعی اسکور پر 7 رنز بنا کر نوکیا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔