عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا

عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر والدین کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی انداز میں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “زندگی کی کڑکتی دھوپ میں ایک سائے دار درخت کی طرح، ماں باپ کی چھاؤں ہمیشہ ہمیں محفوظ رکھتی ہے”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کا مزید کہنا تھا کہ “میری حیات کی خوش قسمتی ہے کہ میرے والدین میرے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ تمام والدین کو سلامت رکھے”۔

اس پوسٹ کو شیئر کرنے کے بعد طوبیٰ انور کو عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس چھاؤں کے بارے میں عامر لیاقت سے شادی کرنے سے پہلے کیوں نہیں سوچا۔

Public Lashes Out At Syeda Tuba Anwar

Public Lashes Out At Syeda Tuba Anwarکچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بشریٰ اور عامر لیاقت بھی والدین تھے ، تو طوبیٰ انور نے اُن دونوں کا گھر برباد کیوں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جب کوئی خاتون حجاب پہنتی ہے، تو وہ اپنا فرض پورا کرتی ہے۔ اداکارہ زائرہ وسیم

مزید برآں کچھ صارفین نے ایسا بھی کہا کہ طوبیٰ انور بھی اتنی ہی گناہ گار ہے، جتنے کہ عامرلیاقت ہیں۔

Related Posts