کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی نئی ویڈیو جاری کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ آج صبح سب نے خیریت دریافت کی اور میں دُعا کیلئے اُٹھنے والے ہر ہاتھ کو عقیدت بھرا سلام پیش کرتا ہوں۔
پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب ﷺ کے طفیل ہر روز فرشتوں کی سرگوشیاں سنواتا ہے۔ آپ پوچھ رہے ہیں کیا کر رہا ہوں، میں یہ پڑھ رہا ہوں۔
رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں میرے وردِ لب ہے نبی نبی ﷺ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
علی الصباح سب نے خیریت دریافت کی، دعاکےلیےاٹھنے والے ہر ہاتھ کوعقیدت بھرا سلام،رب اپنےحبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےطفلیل روزبروزفرشتوں کی سرگوشیاں سنواتاہے
دستگیری مری تنہائی کی تُونے ہی تو کی
میں تو مرجاتا اگر ساتھ نہ ہوتا تیرا!آپ پوچھ رہے ہیں کیا کررہاہوں،یہ پڑھ رہا ہوں pic.twitter.com/C5ocQvSzJw
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 21, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس کا شکار پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں ہسپتال داخل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی میزبان اور پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کے باعث 6 روز قبل ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی طبیعت کورونا کے باعث بگڑ گئی، ہسپتال داخل