عامر لیاقت حسین نے سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے ضلع کیماڑی کا قیام چیلنج کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت حسین نے سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے ضلع کیماڑی کا قیام چیلنج کردیا
عامر لیاقت حسین نے سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے ضلع کیماڑی کا قیام چیلنج کردیا

کراچی: پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے شہرِ قائد کے ضلع کیماڑی کے قیام کو سندھ ہائی کورٹ کو دی گئی آئینی درخواست میں چیلنج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں کیماڑی کو 7واں ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف کراچی سے منتخب ہونے والے تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے عدالت میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔

آئینی درخواست میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کراچی کے ضلع کیماڑی کا قیام پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی طرف سے عصبیت کی بنیاد پر عمل میں لایا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق ضلع غربی کی 2 حصوں میں تقسیم عصبیت کی بنیاد پر ہوئی۔

درخواست گزار عامر لیاقت حسین کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو بھی منصوبہ بندی کے تحت سندھ میں تعینات کرنے کی کوشش کی گئی۔ سندھ حکومت انتہائی منصوبہ بندی سے اقدامات میں مصروف ہے جبکہ نئے ضلع کے حوالے سے بلدیاتی حکومت سے بھی مشورہ مناسب نہیں سمجھا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت سندھ حکومت کے خلاف آئینی درخواست  کیلئے تیار

Related Posts