فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر ریلیز، مداح پُرجوش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر کا ٹریلر ریلیز، مداح پُرجوش
فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر کا ٹریلر ریلیز، مداح پُرجوش

ممبئی: مشہور بھارتی اداکار عامر خان اور کرینہ کپور خان کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم لال سنگھ چڈھاکا ٹریلر اتوار کو آئی پی ایل 2022ء کے فائنل میچ کے موقع پر جاری کیا گیا ہے، یہ پہلی دفعہ ہے کہ کسی میچ کے دوران فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کے ٹریلر کے آغاز میں عامر خان کو ایک ذہنی طور پر معذور شخص کے طور پر متعارف کرایا گیا، جس میں معاشرہ اُس پر کڑی تنقید کرتا ہے لیکن اُس کی ماں (جس کا کردار مونا سنگھ نے ادا کیا ہے) اسے یقین دلاتی ہے کہ وہ جو چاہے کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

ٹریلر میں ماں بیٹے کے رشتے کو دکھایا گیا ہے جو کہ بہت ہی جذباتی منظر ہے، تاہم فلم میں کرینہ کپور خان اور عامر خان کی کیمسٹری کو زیادہ نہیں دکھایا گیا۔

اگرچہ کرینہ کے کردار کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم یہ بات یقینی ہے کہ عامر کے ساتھ ان کا رومانوی رشتہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟

لال سنگھ چڈھا کا کردار بہت ہی الگ ہے جو کبھی آپ کو ہنسائے گا، تو کبھی رلائے گابعدازاں فلم کو 11 اگست کو دنیا بھر کے سینیماگھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد عامرخان اور کرینہ کپور کے مداح کافی پُرجوش ہیں اور دونوں کو ایک طویل عرصے کے بعد اسکرین پر ساتھ دیکھنے کیلئے بہت زیادہ خوش بھی ہیں۔

یہ فلم اس سال 11 اگست کو ریلیز ہوگی جس میں عامر خان لال سنگھ چڈھا کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ کرینہ کپور خان منپریت کور (چڈھا) کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس پروجیکٹ میں سنجے دت اور مونا سنگھ بھی نظر آئیں گے۔

Related Posts