لاہور: قومی کرکٹ ٹیم میں شامل آل راؤنڈر عامر جمال آج ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آل راؤنڈر عامر جمال انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں آج اپنا ڈیبیو کرنے والے 98 ویں کھلاڑی بن جائیں گے۔
A T20I debut for Aamir Jamal 🧢
🗣️ He opens up about the moment he was informed that he will play his first match for Pakistan tonight 🏏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/oEyeMK8Y9h
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2022
آل راؤنڈرعامر جمال کا کہنا ہے کہ ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے، اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ وسیم اکرم آئیڈیل کھلاڑی ہیں، خوشی ہے آج پاکستان کی نمائندگی کررہا ہوں۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا نسیم شاہ کو طبیعت میں ناسازی کے باعث اسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں بولر کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔
نسیم آج انگلینڈ اور پاکستان کے مابین سیریز کے پانچویں ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔