عمران خان نے آڈیو لیک کا الزام وزیر اعظم شہباز شریف پر عائد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیٹی کا ذکر نہ کرنے کا الزام، عمران خان کی نااہلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
بیٹی کا ذکر نہ کرنے کا الزام، عمران خان کی نااہلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی اور سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی آڈیو لیک کرنے کا الزام وزیر اعظم شہباز شریف پر عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب ہاؤس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہا کہ اچھا ہوا آڈیو لیک ہوگئی، میں تو کہتا ہوں سائفر بھی لیک ہونا چاہئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی آڈیو بھی لیک، امریکی سازش پر اہم انکشافات 

ایک صحافی نے پوچھا کہ آپ نے آڈیو میں کہا کہ سائفر پر کھیلنا ہے؟ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ابھی میں نے اس پر صحیح طرح کھیلا نہیں۔ اب حکومت ایکسپوز کرے گی تو ہم کھیلیں گے۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف اور دیگر نے آڈیو لیک کی۔ میری خواہش ہے کہ سائفر لیک ہوجائے تاکہ قوم کو پتہ چلے کہ کتنی بڑی سازش کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سائفر اور امریکی سازش کے متعلق عمران خان اور سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا آڈیو کلپ سامنے آیا جس میں اعظم خان کا کہنا تھا کہ سائفر پر میٹنگ کرلیتے ہیں۔

میٹنگ کے متعلق اعظم خان کا کہنا تھا کہ اس میں (سابق وزیر خارجہ) شاہ محمود قریشی خط پڑھ کر سنائیں، سفارتی زبان میں اس کو تھریٹ (دھمکی) کہا جاتا ہے۔ تجزیہ اپنی مرضی کے منٹس میں کیا جائے گا۔

اس وقت کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے کہا کہ ہمارا تجزیہ یہ ہوگا کہ سائفر ایک تھریٹ ہے۔ منٹس میرے ہاتھ میں ہیں۔ اپنی مرضی سے ان کو ڈرافٹ کریں گے تاکہ چیزیں ریکارڈ پر آجائیں۔ 

Related Posts