لاہور: ایک افسوس ناک کاہنہ میں پیش آیا جب بیوہ خاتون کو مرحوم شوہر کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے قتل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 15 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بیوہ خاتون ثناء اپنی بیٹی لاریب کے ہمراہ ہلوکی قبرستان میں شوہر کی قبر پر فاتحہ خوانی کر رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکرثناء موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی لاریب شدید زخمی ہوگئی۔
خاتون کے قتل کی اطلاع ملتی ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی لڑکی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: جوڑے پر تشدد کے ملزم عثمان مرزا سمیت 4 افراد کو عمر قید کی سزا سنادی گئی