اندھوں کی بستی، ایک ایسا گاؤں جس کی آبادی کی اکثریت نابینا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زمانہ قدیم سے اس گاؤں کا یہی حال ہے، فوٹو عالمی میڈیا

دنیا میں ایک ایسا عجیب گاؤں بھی موجود ہے جس کے باسیوں کی اکثریت نابینا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق افریقی ملک موریطانیہ کے جنوب مشرق میں واقع پسماندہ علاقے ’’دالی کمبہ‘‘ کی نصف سے زائد پیدائشی طور پر بینائی سے محروم ہے۔

موریطانیہ میں مجموعی طور پر بھی نابینوں کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ یعنی ایک اعشاریہ پانچ فیصد ہے۔ موریطانیہ کی کل آبادی 30 لاکھ ہے، جن میں سے 50 ہزار افراد مادر زاد نابینا ہیں۔ جبکہ 4 لاکھ افراد کی بینائی انتہائی کمزور ہے۔

معاملہ کیا ہے؟

دالی کمبہ گائوں کے بیشتر افراد اس مرض کا شکار ہیں، تاہم مقامی حکومت اور بین الاقوامی طبی اداروں کی جانب سے اب تک ان کے علاج و معالجے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔

کیا خواتین رمضان کے دوران ماہواری روکنے والی دوا استعمال کرسکتی ہیں؟

اس پسماندہ علاقے کے باسیوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے، مگر بینائی سے محروم افراد یہ کام بھی نہیں کرسکتے، جس کے باعث وہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مذکورہ علاقے کے لوگوں میں بینائی سے محرومی کا یہ مرض جدی پشتی ہے اور زمانہ قدیم سے یہاں زیادہ تر نابینا بچے جنم لیتے ہیں۔

اس علاقے کے دو بچوں کا حال ہی میں دارالحکومت نواکشوط کے ایک اسپتال میں آپریشن ہوا ہے، جس سے ان کی بینائی لوٹ آئی۔ جس سے یہ امید جاگی ہے کہ یہاں کے معذور افراد کا علاج ہوسکتا ہے۔ اس لیے موریطانیہ کی حکومت نے مزید نابینا افراد کے علاج و معالجے کے لیے عالمی طبی اداروں سے اپیل کی ہے۔

اسلام آباد کے صحافی وحید مراد کو کیوں اٹھایا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Related Posts