جرمنی سے کراچی پہنچنے والا طالب علم کراچی ایئر پورٹ سے لاپتہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جرمنی سے کراچی پہنچنے والا طالب علم کراچی ایئر پورٹ سے لاپتہ ہوگیا
جرمنی سے کراچی پہنچنے والا طالب علم کراچی ایئر پورٹ سے لاپتہ ہوگیا

کراچی:بیرون ملک (جرمنی) سے کراچی پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے غائب ہو گیا۔ پولیس مقدمہ درج کر کے شہری کو تلاش کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لینے لگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی سے کراچی پہنچنے والا شہری جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا ہے،شہری تین دن قبل وطن واپس پہنچا تھا۔

لاپتہ ہونے والے شہری کے والد نے اس سلسلے میں بتایا کہ ایئرپورٹ سے لاپتہ ہونے والا طالب علم آٹھ ماہ قبل اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے جرمنی گیا تھا۔

لاپتہ ہونے والا شہری تین دن قبل بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے وطن واپس پہنچا،تاہم پھر ایئرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے طور پر بھی اُسے ڈھونڈنے کی کوشش کی، مگر کچھ پتہ نہ چل سکا۔

طالب علم کے والد نے بتایا کہ انہوں نے تین دن قبل بیٹے کی گمشدگی کے متعلق تھانہ ایئرپورٹ میں درخواست دینے کی کوشش کی تاہم انہیں ٹال دیا گیا۔

متاثرہ والد نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ سچل کی حدود میں رہائش کی وجہ سے انہیں ٹالا گیا، انہوں غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دن سے وہ تھانہ سچل اور تھانہ ایئرپورٹ کے چکر لگا رہے ہیں لیکن کہیں بھی ان کی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: 13سالہ گلناز کے مبینہ اغواء کا معاملہ، بچی کا تاحال پتہ نہ چل سکا

انہوں نے کہا کہ تھانے والے صرف ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کی جائے اور اسے تلاش کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔

Related Posts