تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا،عوام میں اشتعال

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا،عوام میں اشتعال
تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا،عوام میں اشتعال

کراچی:شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے حادثات میں کمی نہ آسکی، ڈمپر کی تیز رفتاری موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کی جان لے گئی۔

ذرائع کے مطابق جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ خاتون پروین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

خاتون کا شوہر علی رضا زخمی ہوگیا۔ لاش و زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔مشتعل افراد کی ٹریلر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کرکے ٹریلر تحویل میں لے لیا۔

موقع پر موجود لوگ حادثہ دیکھ کر مشتعل ہوگئے اور ٹرالر پر پتھرا کردیا اور ٹریلر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ مشتعل افراد نے ٹرالر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس نے پہنچ کر ڈرائیور اور کلینر کو چھڑا کر ٹرالر سمیت حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ ڈمپر ڈرائیورز کی تیز رفتاری کے باعث اکثر و بیشتر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں،جس سے قیمتی زندگیاں ضائع ہوجاتی ہیں، مگر اس جانب ٹریفک پولیس کوئی توجہ دیتی، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ تیز رفتار ڈمپرڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں: نا معلوم ملزمان نے میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا