جکارتہ: انڈونیشیا میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے بچوں سمیت 27 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا پر ایک سیاحتی بس کھائی میں گرگئی۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 39 زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ بس مغربی جاوا صوبے کے قصبے سبانگ سے اسلامی جونیئر ہائی اسکول کے طلبا، اساتذہ اور والدین کے ایک گروپ کو لے کر جارہی تھی کہ جزیرے جاوا کے ضلع سوم ڈانگ کے قریب 65 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں 27افرادجاں بحق جبکہ 37 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جو کہ طالب علم بتایا جاتا ہے۔ اس کے زخمیوں میں اسکول کے طلبا اور ٹیچرز بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے بس پر کنٹرول کھونے کے باعث رونما ہوا اور جس جگہ حادثہ پیش آیا اوردور افتادہ مقام ہے جہاں شدید اندھیرا بھی تھا۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں سڑک حادثات کا رونما ہوا عام ہے، جس کی بنیادی وجہ سڑکوں کی خستہ حالی ہے۔