وزیراعظم کے بیان پر پریس ریلیز جاری کی گئی، جو غیر مناسب ہے، وفاقی وزراء

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کے بیان پر پریس ریلیز جاری کی گئی، جو غیر مناسب ہے، وفاقی وزراء
وزیراعظم کے بیان پر پریس ریلیز جاری کی گئی، جو غیر مناسب ہے، وفاقی وزراء

اسلام آباد: وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر پریس ریلیز جاری کرنا غیر مناسب ہے، ادارے اپنی غیر جانبداری پریس ریلیز سے ظاہر نہیں کرتے، وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزیر فواد چودہدری اور بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پچھلے کئی ماہ سے شفاف انتخابات پر زور دے رہی تھی، وزیراعظم نے ملک کے سب سے اہم مسئلے کو اٹھایا تھا، الیکشن میں پیسے کے استعمال کا کلچر بنایا گیا۔

وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد پر پیسے کو ترجیح دی گئی، 1985 سے پیسے کا کلچر آیا، غیر جماعتی انتخابات ہوئے، الیکشن میں شفافیت سے پارلیمنٹ کے ایوان کا وقار بڑھے گا، انتخاب جمہوریت کی بنیاد ہے، الیکشن شفاف ہوں گے تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔

شبلی فراز نے کہا کہ دھونس، غنڈہ گردی کا کلچر متعارف کرانے کا اعزاز پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو جاتا ہے، جس دن سے نواز شریف اینڈ کمپنی سیاست میں آئے، پیسے کا استعمال بڑھا، کرپشن کو فروغ دینے کا اعزاز ان دونوں پارٹیوں کو جاتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن محترم ہے اور رہے گا، الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، وزیراعظم نے کہا الیکشن شفاف بنانے کی ذمہ داری پوری نہ ہوسکی۔

عمران خان کے بیان پر پریس ریلیز جاری کرنا مناسب نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا انتخابات میں ادارے غیر جانبدار ہوں، ناصر شاہ کی آڈیو میں صاف سنائی دے رہا ہے کہ 12 کروڑ لے لیں، مریم نواز نے تقریر میں کہا پیسہ نہیں، ن لیگ کا ٹکٹ چلا۔

مزید پڑھیں: اداروں کو کام کرنے دیا جائے، کسی دباؤ میں آئے ہیں نہ آئیں گے، الیکشن کمیشن

Related Posts