موسلادھار بارش اور حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب کینال میں شگاف پڑگیا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شگاف کے باعث شہر کو عارضی طور پر حب کینال سے پانی کی فراہمی معطل۔
ترجمان کے مطابق سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ہنگامی بنیادوں پر کینال کی مرمت مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
مرمتی کام اگلے 72 گھنٹوں میں مکمل ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ کیماڑی میں حب کینال سے پانی کی فراہمی معطل ہوگی۔
متعلقہ علاقوں میں کے تھری کی متبادل لائن سے پانی کی فراہمی کی جائے گی۔ شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیے لیے پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔ ترجمان
شہریوں سے التماس ہے کہ پانی کا ذخیرہ کرلیں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔