ملک میں جہاں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی وہیں اس تباہی میں عزم، ہمت اور قربانی کی کئی کہانیاں بھی سامنے آئی ہیں۔
ان ہی کہانیوں میں سے ایک کہانی سوات کے واجد علی کی بھی ہے جنہوں نے بحرین میں رسی کا پل بنا کر سینکڑوں افراد کی جان بچائی۔
واجد علی نے اب دریا پار کرنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت پل بھی بنا ڈالا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
واجد علی کے کارنامے پر انھیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اوراسے انسانیت کی اعلیٰ مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ریسکیو رضا کار ایک بلی کو سیلابی ریلے سے بچا کر بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کررہا ہے۔
سیلاب سے متاثرہ ننھا بچہ گھاس کھانے پر مجبور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل