مدینہ منورہ میں ریسکیو اور ریپڈ انٹروینشن ٹیم نے مسجد نبوی کے صحن کے اندر ایک پاکستانی زائر کی جان بچا لی جس کا دل 10 منٹ سے زیادہ دیر تک کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ طبی عملے کو اطلاع ملی کہ مسجد نبوی کے صحن میں ایک 70 سالہ زائر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ تقریبا بے ہوش مریض کے لیے فوری طور پر ایمبولینس سروس فراہم کی گئی۔ مریض کارڈیک اریسٹ اور ریسپائریٹری اریسٹ کا شکار تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
معاشی بحران کا اصل سبب
مریض کو 10 منٹ سے زیادہ بجلی کے جھٹکوں کے ساتھ ساتھ اس وقت تک سی پی آر دیا گیا جب تک کہ دل کی دھڑکن بحال نہ ہوگئی۔
مریض کو بعد ازاں ، علاج کرنے کے لیے الصافیہ سنٹر منتقل کیا گیا۔ جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔