پی ایس ایل 8، کراچی کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 8، کراچی کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف
پی ایس ایل 8، کراچی کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کنگز نے عماد وسیم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور ایڈم روسنگٹن نے کھیل کا آغاز کیا لیکن شرجیل خان صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، روسنگٹن بھی 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ طیب طاہر 19 اور شعیب ملک 12 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔

عماد وسیم 54 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 92 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عرفان خان نیازی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد کی جانب سے ٹام کرن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف، رومان رئیس اور حسن علی کے حصے میں ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم کس پوزیشن پر؟

کراچی کنگز اب تک ٹورنامنٹ میں 5 میچز میں شکست کا سامنا کرچکی ہے، اور دو میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 5 میں سے 3 میچ جیت چکی ہے اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Related Posts