افریقی ملک برونڈی میں نئے قسم کے وائرس نے سر اُٹھا لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افریقی ملک برونڈی میں نئے قسم کے وائرس نے سر اُٹھا لیا
افریقی ملک برونڈی میں نئے قسم کے وائرس نے سر اُٹھا لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گیٹیگا:دنیا ابھی کورونا وائرس سے صحیح معنوں میں چھٹکارا حاصل نہیں کرسکی تھی ایسے میں افریقی ملک برونڈی کے ایک قصبے میں خطرناک اور نئے قسم کے وائرس نے سر اُٹھا لیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بازیرو نامی علاقے میں کچھ لوگوں کی ناک سے خون بہنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس پراسرار وائرس سے اب تک 3افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق تینوں مریضوں کو اسپتال پہنچنے سے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ناک سے خون آنے لگا تھا، متاثرہ قصبے کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پولیو مہم کا پہلا مرحملہ، 1 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بچوں نے قطرے پی لیے

واضح رہے کہ اس نئی اور نامعلوم بیماری میں بخار، سر درد، چکر آنا اور الٹی جیسی علامات محسوس ہوتی ہیں۔صحت کے حکام کی موجودہ صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Related Posts