راولپنڈی:سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا، نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھی گئی۔
ہفتہ کو ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سی کیٹگری ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد کے لیے خصوصی اجازت نامہ درکار ہو گا۔
سی اے اے کے مطابق عارضی سفری پابندیوں میں 31 اکتوبرتک توسیع کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری سی میں ایران، عراق، ایتھوپیا،تھائی لینڈ ساؤتھ افریقہ سمیت 12ممالک شامل ہیں۔
کیٹگری اے اور بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کروونا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کو پاکستان پہنچے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہو گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان علاقائی امن کے لیے ایس سی او کے ساتھ کام کرے گا، چیئرمین جے سی ایس سی