کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ فنانس کے بعد پرچیز آفس میں بھی عجب کرپشن کی غضب کہانیاں سامنے لگی ہیں، ڈائریکٹر فنانس کی جانب سے پرچیز آفس کو کھلی چھوٹ دینے اور من پسند کمپنیوں کو ان لسٹ کرانے کے بعد جعلی و بھوگس کمپنیوں نے بین الاقوامی معیار کے نام کی چیزیں بوتل گلی اور جوڑیا بازار اور کورنگی سے لیکر جامعہ کراچی کو دی جاتی ہیں جس پر پرچیز آفیسر اپنا کمیشن وصول کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے پرچیز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک شعبہ کو دیئے جانے والے آلات کی لسٹ کے مطابق مغل ٹریڈرز کی جانب سے جامعہ کراچی کے پرچیز ڈپارٹمنٹ کے انچارج ارشد نے کک بیک اور بھاری بھر کم کمیشن کے حصول کے لئے کئی سو گناہ زیادہ قیمت ادا کرکے جامعہ کراچی کو نقصان پہنچایا ہے جو سلسلہ کئی بر س سے جاری ہے۔
بل کی ادائیگی کی دستاویزات کے مطابق مغل ٹریڈرز نے SIGMAکا Hexaneفی لیٹر9500روپے میں، سوڈیم سلفیٹ 6500روپے فی کلو گرام، Ferrous سلفیٹ9500روپے فی کلو گرا م اور Ammoniunسلفیٹ7500روپے کا فی کلو گرام، چارکول 500گرام 8500روپے میں، پوٹاشیم لوڈیڈ500گرام 26000ہزار روپے کا، پوٹاشیم Nitrateکے 500گرام کی قیمت 9500روپے، والیم ٹریک falskایک سو ملی لیٹر 1400روپے کے حساب سے 12ائٹمز16800روپے کے اور sinkڈرین پائپ ایک عدد 5000روپے میں، sandپیپر زیروسائز 950روپے کا ایک عدد، measuringسلینڈر50ملی لیٹر 1800روپے میں، measuringسلینڈر100mlکا2100روپے کا ایک عدد، ٹیشو پیپر کا ایک ڈبہ 2000روپے کا ایک عدد، پوٹاشیم lodideیک کلو گرام 52000ہزار روپے میں خریداگیا ہے، اسٹاپ واچ کی قیمت 6500روپے ادا کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ نیو لیب کو انٹرپرائززنامی کمپنی کو ادا کئے گئے بل کے مطابق 3سے 5روپے میں ملنے والی وارشل(آئرن کور رنگ) 3700میں خرید لیاہے،کل دو درجن یعنی 24وارشلز کے84000روپے ادا کردیئے کر دیئے ہیں یہ اپنی نوعیت کی ایک انوکھی کرپشن ہے۔ریٹیلر مارکیٹ میں 150روپے کا ملنے والا سینک ڈرینر پائپ جامعہ کراچی کے ڈی ایف اور پر چیز آفس نے 5000روپے میں خریدا ہے،150روپے کا پلاسٹک کا جگ جوکہ شہر میں ریڑھیوں پر بھی دستیاب ہے جامعہ کراچی کے کرتے دھرتوں نے 13ہزار روپے میں خرید لیا ہے،350روپے کی ایکسٹینشن وائر کی قیمت 4500روپے لگا ئی گئی ہے۔
اسی کمپنی سے 120لیٹر کی پلاسٹک کی پانی اسٹور کرنے والی ٹینکی جس کی مارکیٹ میں قیمت 1500سے 2000روپے ہے جامعہ کراچی کی کرپٹ انتظامیہ نے 45000ہزار روپے میں خرید لیا ہے،پوٹاشیم کلورائیڈ فی کلو 8500،روپے، سوڈیم کلورائیڈ 6500فی کلو،ایتھائیل اسیٹیت 9500کا اڑھائی لیٹر خریدا گیا ہے جس میں بھی 200فیصد کیک بیک ہے،50روپے کی بیکر نوزل کے 950روپے میں، واش بوتل 1200روپے،150روپے کا سکر 1500روپے،50روپے کا تھری پن پلگ 900روپے میں خریدا گیا۔