پی آئی اے کو دو خلیجی ملکوں کو فروخت کرنے کا نیا منصوبہ سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پروفٹ بائی پاکستان

وفاقی حکومت بدترین مالی بحران سے دوچار قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے ایک نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی تازہ کوشش میں ناکامی کے بعد حکومت سے حکومت کے معاہدے (گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ اگریمنٹ) کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو قطر یا ابوظہبی میں سے کسی ایک کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں 30 نومبر تک اظہار دلچسپی کی درخواستیں قبول کی جا رہی ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی آئی اے میں واحد دلچسپی رکھنے والی پرائیویٹ پارٹی رئیل اسٹیٹ ڈویلپر بلیو ورلڈ سٹی نے اپنی بولی میں 2000 روپے کا اضافہ کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث بات آگے نہیں بڑھ سکی۔

بعد ازاں خیبرپختونخوا حکومت نے ایئرلائن کے حصول میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ پنجاب حکومت بھی مبینہ طور پر قومی فلیگ کیریئر کو حاصل کرنے پر غور کر رہی تھی۔

Related Posts