مالیکیولر پروفائلنگ سے سرطان کی نئی ہائی رسک ذیلی قسم دریافت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مالیکیولر پروفائلنگ سے سرطان کی نئی ہائی رسک ذیلی قسم دریافت
مالیکیولر پروفائلنگ سے سرطان کی نئی ہائی رسک ذیلی قسم دریافت

طبی محققین نے مالیکیولر پروفائلنگ کی مدد سے سرطان کی نئی ہائی رسک ذیلی قسم دریافت کر لی ہے جس سے انسانی زندگی کو لاحق خدشات میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کم و بیش تمام ہی بچوں کے جگر کے کینسر کو ایک خاص نام دے کر درجہ بندی کر لی گئی تھی، تاہم پیڈیاٹرک پتھالوجسٹس کا کہنا ہے کہ بعض جگر کے سرطان الگ قسم کی خوردبینی خصوصیات رکھتے ہیں۔

مذکورہ خصوصیات کے حامل سرطانی خلیات ہیپاٹو بلاسٹوما یا ہیپاٹو سیلولر کارسینوما نامی سرطان کی پہلے سے طے شدہ اقسام سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے سرطان کے حامل مریضوں کو کیموتھراپی سے فائدہ نہیں ہوتا۔

Hepatocellular Malignant Neoplasms Testing Graphic

ٹیکساس چلڈرن کینسر اینڈ ہیماٹولوجی سینٹر میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پاول سمازین سمیت دیگر سائنسدانوں کی یہ تحقیق جرنل آف ہیپا ٹولوجی میں شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نئے سرطان کے خلیات کیمو تھراپی کے خلاف زیادہ مزاحمت کرتے ہیں۔

محققین کی ٹیم نے کیمو تھراپی کے خلاف سرطانی خلیات کے ردِ عمل کا گہرائی سے جائزہ لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر اس قسم کے سرطان کا زیادہ جارحانہ سرجری کے طریقوں سے علاج نہ کیا جائے تو سرطان بگڑ سکتا ہے اور ٹرانسپلانٹیشن بھی کرانی پڑ سکتی ہے۔ 

Related Posts