کراچی کے علاقے لانڈھی لیبر اسکوائر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے لانڈھی لیبر اسکوائر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک
کراچی کے علاقے لانڈھی لیبر اسکوائر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک

کراچی کے علاقے لانڈھی لیبر اسکوائر کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والےشخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی تاہم ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 25 سال کے لگ بھگ ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے کے واقعات اس وقت سامنے آتے جب کوئی منشیات کا عادی شخص یا ہیروئنچی ہائی ٹنشن کیبلز کو کاٹنے کی کوشش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ آج بجلی چوری کرنے کی غرض سے اتارے گئے تار کے باعث کرنٹ لگنے سے کراچی کے علاقے ضلع ملیر عیدو بلوچ گوٹھ میں 8 سالہ معصوم یتیم بچی امِ فروا بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔

کرنٹ لگنے کے فوری بعد بچی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

کرنٹ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے گیس کے پائپ کو ہاتھ لگایا جس کے ساتھ بجلی کا تار جڑا ہوا تھا اور کرنٹ لگنے سے  بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

Related Posts