اداکارہ مریم نفیس نے ایک سے زائد شادی کرنے والے مردوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ وہ اس بات کا احترام کرتی ہیں کہ اسلام مرد کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے تاہم میں ذاتی طور پر سمجھتی ہوں کہ بہت کم خواتین ایسی ہیں جو اس حقیقت کو برداشت کر سکتی ہیں کہ ان کے شوہر دوبارہ شادی کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر میرا شوہر دوبارہ شادی کرنا چاہتا ہے تو میں اسے منع نہیں کروں گی بلکہ اس سے طلاق مانگوں گی۔
مریم نفیس نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی شخص اپنی شادی سے خوش نہیں ہے تو اسے ضرور اس شادی کو ختم کر کے دوبارہ شادی کرنی چاہیے یا پھر تیسری شادی کرنی چاہیے لیکن ایک وقت میں ایک سے زیادہ بیویوں کے درمیان انصاف کرنا مشکل ہے کیونکہ ہمارے مذہب میں بھی اس کی وضاحت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل معروف اینکر کرن ناز نے ایک پروگرام میں اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مشہور خواتین سے بار بار شوہر کی دوسری شادی کا سوال کیا جارہا ہے۔