راولپنڈی: ٹیکسلا میں 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ہے۔
متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میں افضل نامی ملزم کے ساتھ مزدوری کرتا تھا جس نے مجھے پلازہ کی تیسری منزل پر کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس ڈی پی او ٹیکسلا کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او ٹیکسلا نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم افضل کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار نے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدلات میں سخت سزا دلانے کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل تھانہ رمنا کے علاقہ میرا آبادی میں 6سالہ بچے کے قتل کا معاملہ حل ہو گیا ہے، بچے کی والدہ نے قتل کیا،پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
6سالہ مقتول مزمل عباس کو پیدائش کے بعد اس کے والد نے اپنے بھائی کی اولاد نہ ہونے پر اس کے حوالے کیا تھا، بچے کی حوالگی کے 5سال بعد بچے کی والدہ نے بچے کی واپسی کے لئے کورٹ میں کیس دائر کیا تھا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی میں حقیقی ماں نے 6سالہ بچے کو تشدد کرکے ماردیا