راولپنڈی میں حقیقی ماں نے 6سالہ بچے کو تشدد کرکے ماردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

4 neighbors killed a 12-year boy after rape In Faisalabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: تھانہ رمنا کے علاقہ میرا آبادی میں 6سالہ بچے کے قتل کا معاملہ حل ہو گیا ہے، بچے کی والدہ نے قتل کیا،پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

6سالہ مقتول مزمل عباس کو پیدائش کے بعد اس کے والد نے اپنے بھائی کی اولاد نہ ہونے پر اس کے حوالے کیا تھا، بچے کی حوالگی کے 5سال بعد بچے کی والدہ نے بچے کی واپسی کے لئے کورٹ میں کیس دائر کیا تھا۔

عدالت نے بچے کو اپنی حقیقی والدہ کے حوالے کردیاتھا تاہم بچہ اپنی حقیقی والدہ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے اس کی والدہ تشدد کرتی تھی اورتشدد سے آج بچے کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کی والدہ ملزمہ نسیم بی بی گھر سے فرار ہوگئی ،پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کو ملزمہ کو گرفتار کرلیا اوربچے کا پوسٹمارٹم کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ تھانہ کہوٹہ پولیس نے گزشتہ روز17سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیاتھا، زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے مطابق پرائیوٹ فیکٹری میں کام کرتی ہوں،گاڑی کے ڈرائیور سرفراز عرف سازو نے اسلحہ کی نوک پر ویران جگہ پر لے جاکر ساتھی کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،جس پر 17سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم سرفرار عرف سازو کوچند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹیکسلا میں خاتون کی جج کو سماعت سے روکنے کیلئے دھمکیاں، دہشت گردی کا مقدمہ درج

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، متاثرہ لڑکی اورملزم کا میڈیکل پراسس کروالیاگیاہے، جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے تحرک جاری ہے۔

Related Posts