مرکزی مسلم لیگ کے تحت مہنگی بجلی کیخلاف بڑا عوامی مظاہرہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے مہنگائی و بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شاہین کمپلکس پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ہر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر حکومت مخالف، بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور حکومت سے بجلی سستی کرنے کے ساتھ ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی سرکار کو خفت، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہونے کی امید

مظاہرے سے دینی، سیاسی، سماجی و تاجر  تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقررین کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ناجائز ٹیکسز کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز قابل قبول نہیں، سیاسی جماعتوں اور حکومتوں کی نااہلی نے پاکستان کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی نا اہلی اور کرپشن کی وجہ سے ہم آج عالمی اداروں کے غلام بن چکے ہیں، آج ملک میں بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں وہ مقرر کر رہے ہیں۔

Related Posts