تندرستی سے بھرپور زندگی خدا کی ذات کی بڑی نعمت ہے‘ امان اللہ خان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

لاہور:سینئر کامیڈین اداکار امان اللہ خان نے کہا ہے کہ تندرستی سے بھرپور زندگی خدا کی ذات کی بڑی نعمت ہے ،ہر حال میں آگے بڑھنے کی جستجو اور لگن ہو توکامیابی کی منزل ملتی ہے ۔

خدا کی ذات نے بڑی عزت اور مقام دیا ہے جس پر اس کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امان اللہ خان نے کہا کہ ہمیشہ محنت کی اور اس کے ساتھ نیک نیتی کو نہیں چھوڑا جس کی وجہ سے میرے لئے ایسے راستے بنے جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیں :کیٹی پیری اور دعا لیپا نے بولڈ پرفارمنس سے میوزک کنسرٹ کا میلہ لوٹ لیا

آج کے نوجوان شارٹ کٹ کوا سمارٹ محنت کا نام دیتے ہیں جسے میں اچھا نہیں سمجھتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیماری بھی انسان کے ساتھ ہے اور اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔

تندرستی سے بھرپور زندگی خدا کی ذات کی بڑی نعمت ہے اور ہمیں ہر پل اس ذات پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

امان اللہ خان نے کہا کہ اپنی فیملی کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہا ہوں اور اللہ تعالیٰ نے فرمانبردار اولاد سے نوازا ہے جو اس کا کرم ہے ۔