کراچی: شہر قائد کے اہم ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر کمپیوٹر پارٹس کے لئے مشہور ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہیں فائر بریگیڈ موقع پر روانہ ہوگئے، جو آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیکنو سٹی کی چھٹی منزل پر آگ لگی ہے جسے بجھانے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت بھی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:پولیس موبائل کے کار چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف
مذکورہ علاقے میں گاڑیوں کی آمدو رفت کو بند کردیا گیا ہے، جبکہ عمارت کو خالی کرایا جارہا ہے۔