ہیوسٹن: امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر کو چاقو کے اندھا دھند وار کرکے قتل کردیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ہیوسٹن کی رہائشی پاکستانی نژاد چائلڈ اسپشلسٹ ڈاکٹر طلعت جہاں کو ان کے گھر کے باہر چاقو مار کر قتل کیا گیا۔ حملہ آور نے ڈاکٹر طلعت جہاں پر چاقو کے متعدد وار کیے جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس نے ڈاکٹر طلعت جہاں کو چاقو مارنے والے سفید فام شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت 24 سالہ مائلز جوزف فریڈریش کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہیں۔
Pakistani doctor a pediatrician Dr Talat Khan was stabbed to death in front of her apartment in Houston today. pic.twitter.com/H0xsh8Jppi
— Samrina Hashmi (@samrinahashmi) October 29, 2023
ڈاکٹر طلعت کے رشتہ داروں کے مطابق وہ حملہ آور کو نہیں جانتی تھیں کیونکہ انہوں نے کبھی اس نام کے شخص کا ذکر نہیں کیا۔ ڈاکٹر طلعت رواں سال جولائی میں واشنگٹن سے ٹیکساس منتقل ہوئی تھیں۔
اُن کا ایک 23 سال کا بیٹا اور 14 سال کی بیٹی ہے اور وہ بچوں کی انتہائی قابل ڈاکٹر کے حوالے سے مشہور تھیں۔