خاتون سینیٹر کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ساتھی رکن سینیٹ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانس میں 66 سالہ سینیٹر جوئل گوریو کو خاتون سینیٹر پر جنسی حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کی جماعت نے رکنیت بھی معطل کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیئر سیاست دان جوئل گوریو نے اپنے گھر میں ایک دعوت پر خاتون سینیٹر 46 سالہ سینڈرین جوسو کو جنسی زیادتی کی نیت سے نشہ آور مشروب پلایا تھا۔

اوپن اے آئی کے سربراہ کی برطرفی کمپنی کو مہنگی پڑگئی

خاتون سینیٹر نے الزام عائد کیا کہ مشروب پینے کے بعد میری طبیعت بگڑ گئی اور میں نے مکمل طور پر بے ہوش ہونے سے قبل وہاں سے نکل جانے میں عافیت جانی۔ تاہم اپنے گھر پہنچ کر میں بے ہوش ہوگئی تھی۔

خاتون سینیٹر کی شکایت پر پولیس نے سینیٹر جوئل گوریو کو حراست میں لے لیا، تفتیش میں یہ ثابت ہوگیا کہ سینیٹر جوئل گوریو وقوعہ کے وقت نشے میں تھے اور خاتون کے مشروب میں بھی منشیات ملائی تھی۔

پولیس نے سینیٹر جوئل گوریو کو 48 گھنٹے کے بعد ضمانت پر چھوڑ دیا تھا تاہم انھیں عدالت کی نگرانی میں رکھا جائے گا اور وہ تفتیش مکمل ہونے تک خاتون سینیٹر سمیت کسی بھی گواہ سے رابطہ نہیں کرسکیں گے۔ سینیٹر جوئل گوریو کی رکنیت بھی  معطل کردی گئی۔

Related Posts