پتوکی : پتوکی جہالت کی انتہا ہوگئی ظالم باپ نے اپنی دس سالہ بچی کو اپنے دوست کو 500 سو روپے میں فروخت کر دیا ۔
درندہ صفت شخص بچی کے ساتھ سارا دن زیادتی کرتا رہا بچی کی حالت غیر ہوگئی ،پولیس نے ملزمان باپ وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔
پتوکی کے نواح بھائی پھیرو محلہ کوٹ کھڑک سنگھ کے رہائشی اسماعیل نے اپنی 10 سالہ بیٹی سونیا کو اپنے دوست حنیف کو 500 روپے میں فروخت کردیا۔
ملزم درندہ صفت حنیف بچی کے ساتھ سارا دن زیادتی کرتا رہا بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزم چھوڑ کر فرار ہوگیا اہل محلہ میں خوف و حراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری نے حریم شاہ کی وجہ سے مبشر لقمان کو بھری محفل میں تھپڑ جڑدیا