اڈیالہ جیل، عمران خان کیلئے لائی جانے والی سائیکل روک لی گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم و سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان کیلئے لائی جانے والی سائیکل اڈیالہ جیل انتظامیہ نے روک لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سماعت کے دوران سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان کو جیل میں سائیکل کی فراہمی کیلئے احکامات دئیے تاہم جیل انتظامیہ نے سائیکل کو روک لیا ہے۔

العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیسزمیں نواز شریف کو گرفتار نہ کرنیکا حکم، توشہ خانہ میں وارنٹ معطل

عدالت میں عمران خان کے وکیل نے سائیکل مہیا کرنے کی درخواست دائر کردی۔ وکیل کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل ایس اوپیز کے تحت سائیکل کے حقدار ہیں۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم کو سائیکل فراہمی کی درخواست پر نوٹس جاری کیے۔

سیکرٹ ایکٹ عدالت کی جانب سے سائیکل فراہمی کی درخواست منظور ہونے کے بعد عمران خان کی ورزش کیلئے سائیکل اڈیالہ جیل پہنچ گئی تاہم سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کے تحریری فیصلے تک سائیکل عمران خان کو دینے سے انکار کردیا۔

جیل حکام کے مطابق ایس او پیز کے تحت عمران خان کیلئے عدالت کے تحریری فیصلے سے قبل سائیکل جیل کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جبکہ سائیکل سے متعلق درخواست کی آئندہ سماعت 23 اکتوبر کو ہوگی۔ 

 

Related Posts