ملکی تاریخ کی نابغۂ روزگار شخصیت، جمہوریت پسند قانون دان اور انسانی حقوق کی بلند پایہ اور زبردست علمبردار عاصمہ جہانگیر کو ہم سے بچھڑے ہوئے 2 سال گزر گئے ہیں لیکن قوم آج بھی انہیں یاد کر رہی ہے۔
ایک طرف عاصمہ جہانگیر کے ہم نوا انہیں ملکی تاریخ کی اہم ترین شخصیات میں شمار کرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب ان کے مخالفین انہیں مختلف معاملات پر موردِ الزام ٹھہراتے ہیں۔
آج عاصمہ جہانگیر کی دوسری برسی کے موقعے پر ہم یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ ان کی سیاسی و سماجی خدمات کیا ہیں اور انہیں کن نکات کی بنیاد پر ایک متنازعہ شخصیت ٹھہرایا جاتا ہے۔
ابتدائی تعلیم سے وکالت تک