کرپٹو کرنسی کا کھرب پتی تاجر چند روز میں دیوالیہ ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپٹو کرنسی کا کھرب پتی تاجر چند روز میں دیوالیہ ہوگیا
کرپٹو کرنسی کا کھرب پتی تاجر چند روز میں دیوالیہ ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس نے امریکہ میں دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا ہے اور اس کے چیف ایگزیکٹیو (سی ای او) سیم بینک مین فرائیڈ بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسے کم ترین مدت میں کسی شخص کو کرپٹو کرنسی میں ہونے والا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جارہا ہے۔ سیم بینک مین فرائیڈ نے صرف چند روز میں 16 ارب ڈالر کی رقم ڈبوئی ہے۔

واضح رہے سیم بینک فرائیڈ کرپٹو کرنسی ایکسچینج ایف ٹی ایکس کے مالک تھے اور کم عمری میں کھرب پتی بن چکے تھے، تاہم حال ہی میں انھیں نقصان ہوا جس کو بلومبرگ نے فردِ واحد کا شدید ترین خسارہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرپٹو سرمایہ کاری کی دنیا میں بنک مین فرائیڈ کی اچھی حیثیت کے باوجود واشنگٹن میں ایف ٹی ایکس کے مالی استحکام کے بارے میں شکوک و شبہات پہلے سے ہی بڑھ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس دیوالیہ ہوگیا

سیم فرائیڈ جو کھربوں روپے کے مالک تھے اور اگلے چند روز میں ان کی کرپٹو ایکسچینج کمپنی ایف ٹی ایکس ڈوب گئی اور اکاؤنٹ صفر ہوگیا۔ جمعے کو کمپنی نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا اور سیم ایک اور کمپنی ایس بی ایف کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے بھی سبکدوش ہوگئے۔

30سالہ سیم اس سال موسمِ بہار تک 26 ارب ڈالر کے مالک تھے اور ان کے زیادہ تر اثاثے ڈجیٹل تھے جن میں کرپٹوکرنسی بطورِ خاص شامل ہے۔ وہ ایف ٹی ایکس کے علاوہ المیڈا، اور دیگر کمپنیوں کے مالک بھی رہے۔ تاہم جولائی 2022 میں کمپنی کے اثاثے تیزی سے کم ہونا شروع ہوگئے۔

اگرچہ سیم خیراتی اور مدد کے امور میں بھی پیش پیش رہے اور اب تک 16 کروڑ ڈالر کی رقم عطیہ بھی کرچکے ہیں۔ تاہم ایف ٹی ایکس اور کرپٹو کرنسی کی گرتی ہوئی ساکھ نے انہیں قریباً کنگال کردیا ہے۔

Related Posts