اسلام آباد میں 7 سالہ بچی کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں 7 سالہ بچی کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا
اسلام آباد میں 7 سالہ بچی کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا

اسلام آباد کے علاقے کرپا میں 7 سال کی بچی کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے کرپا میں 7 سال کی بچی کو آگ لگا کر قتل کر دیا گیا، کرپا پولیس اسٹیشن میں والد کی مدعیت میں پڑوسی خاتون اور ایک نامعلوم نوجوان کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 436، 201 اور 34 مقدمہ درج کرلیا گیا۔

درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میری والدہ اور بیوی پڑوسی کے گھر قرآن خوانی میں گئی تھیں، ساتھ بیٹی مائرہ بھی تھی جو چھت پر چلی گئی، اس دوران گھر کی چھت سے کچھ جلنے کی بو آئی، چھت پر جا کر دیکھا تو ایک بستر کو آگ لگ ہوئی تھی اور بچی غائب تھی۔

مدعی نے کہا کہ پڑوسی خاتون اور نامعلوم لڑکے کو بھاگتے دیکھا، تلاش کرنے پر بچی کی جلی ہوئی لاش پڑوسی کے گھر میں پانی کی ٹنکی سے ملی۔

پولیس نے ملزمہ کے والد اور بھائی سے پوچھ گچھ شروع کردی جبکہ ملزمان کو بھی تلاش کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اوکاڑہ، رینالہ خورد میں کچرا اٹھانے والی لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج

ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے کمسن لڑکی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا، متعلقہ تھانے کو مرکزی ملزمہ اور نامعلوم ساتھی کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related Posts