کلفٹن سے اغواء کی گئی 22سالہ لڑکی کو دو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کلفٹن سے اغواء کی گئی 22سالہ لڑکی کو دو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
کلفٹن سے اغواء کی گئی 22سالہ لڑکی کو دو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

کراچی: کلفٹن میں ڈالمن مال کے سامنے سے 22سالہ لڑکی کو گزشتہ رات 2ملزمان اغواء کرکے لے گئے تھے، پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے مذکورہ لڑکی کو فلیٹ پر لے جا کر ساری رات زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان مجھے ویگو گاڑی میں ڈال کرصبح کے وقت کلفٹن کے علاقے میں چھوڑ گئے، پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے دوران لڑکی نے بتایا کہ ملزمان اس کو چھوڑنے کے بعد اپنا نمبر بھی دے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور قانونی تقاضوں کو پورا کیا جارہا ہے، ملزمان کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جنسی زیادتیوں کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، جبکہ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے انتہائی سخت موقف اپناتے ہوئے ملزمان کو نامرد کرنے کا قانون پارلیمنٹ سے پاس کرانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج