تھانہ صادق آباد کے علاقے میں 14 سالہ لڑکی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Accused arrested for raping lady doctor in islamabad

راولپنڈی:تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں 14 سالہ لڑکی رمشا بی بی کواوباش نوجوانوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،متاثرہ لڑکی اپنے بھائی کے گھرسالن دینے جا رہی تھی کہ گلی میں موجود عاقب نام کے لڑکے اور اس کے ساتھیوں نے لڑکی کو اٹھا کر گاڑی میں ڈالا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنا یا۔

متاثرہ لڑکی رمشا بی بی کی عمر 14 سال ہے،اس کی والدہ کے مطابق کچھ روز قبل رات گیارہ بج کر30 منٹ پر میری بیٹی رمشا اپنے بھائی کے گھر سالن دینے جارہی تھی گلی میں عاقب نام کا لڑکا موجود تھا اور اس کے ساتھ اس کے دوست تھے جن میں ایک شہباز اور دوسرا نامعلوم تھا۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ کے مطابق تمام ملزمان کو میں سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہوں،یہ سب لوگ مسلح تھے،یہ لوگ میری بیٹی کو بغیر نمبری گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے، جنہیں جاتے ہوئے محلے کے لڑکے اعجاز نے دیکھا اور گھر آکر ہمیں اطلاع دی۔جس پر ہم نے15پر کال کی۔

عاقب اور اس کے ساتھی میری بیٹی کو اپنے دوست کے گھر نامعلوم مقام پر لے گئے،جہاں پر عاقب، شہباز اور نامعلوم شخص نے میری بیٹی کے ساتھ باری باری زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ واقعہ میری بیٹی نے مجھے واپس آکر بتایا،پھر میں مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ صادق آباد گئی اور مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی لیکن پولیس والوں نے ایف آئی آر درج کرنے کے لیے پیسے مانگے، ہمارے پاس نہیں تھے اور میری بیٹی کی حالت کافی خراب تھی۔

میں اپنی بیٹی کو لے کر گھر چلی گئی پھر دو دن کے بعد ہماری ایف آئی آر درج کر لی گئی لیکن تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا،متاثرہ لڑکی کی والدہ نے کہا کہ میں سی پی او راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی سے اپیل کرتی ہوں کہ ملزمان ہمیں روزانہ مقدمہ واپس لینے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں،خدارا ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے اور ان شیطانوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

Related Posts