کینیڈا میں 120 برس پرانا چرچ مسجد میں تبدیل کر دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینیڈا کے دار الحکومت اٹاوا میں 120 برس پرانا چرچ خرید کر مسجد میں تبدیل کر دیا گیا۔ 

مسلم کمیونٹی نے سنی سائیڈ ایونیو اور بیئرن اسٹریٹ کے سنگم پر واقع اس تاریخی سینٹ مارگریٹ میری چرچ کی عمارت کو مسجد فاروق اعظم بنا دی اور پہلی اذان دے کر باجماعت نماز ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی حکومت نے ’انڈیا‘ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

نئی مسجد کے بانی اور اسلامک سپریم کونسل آف کینیڈا کے چیئرمین بدیع الدین سُہروردی نے امامت کروائی۔

مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے صدر افتخار مرزا نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی مسجد کے گردو نواح بسنے والی عیسائی برادری نے ہمیں خوش آمدید کہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چرچ کے مذہبی نشانات، فرنیچر اور مجسمے دوسرے چرچ کو عطیہ کئے جائیں گے۔

اٹاوا کے پولیس چیف ایرک سٹبز خصوصی طور پر مسجد میں آئے اور مسلم کمیونٹی کو مبارک باد پیش کی۔

Related Posts