10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی،2ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی،2ملزمان گرفتار
10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی،2ملزمان گرفتار

کراچی:معصوم بچیوں کی عصمت دری کا سلسلہ تھم نہ سکا، شہرقائدکے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان اللہ رکھیو اور منیر بنگالی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 2021/1760 درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن اسد النبی کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ دو روز قبل پیش آیا، متاثرہ بچی نے اپنی والدہ کو بتایا، جس کے بعد والدین اور دیگر رشتہ دار بچی کو تھانے لیکر آئے۔

پولیس نے فوری طور پر متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کیا ہے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور و اسکے ساتھی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے بچی کو بھلا پھسلا کر ایک مقام پر لے جاکر ہوس کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزمان کا بھی میڈیکل کروایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: گوجرہ، نوجوان لڑکی سے موٹر وے پر اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار

پولیس ذرائع کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے اور ملزمان کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور بچی کو انصاف مہیا کیا جائے گا۔

Related Posts