ایف آئی اے کا اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کا اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار
ایف آئی اے کا اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے کا اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، آج انچارج پی او سکواڈ سب انسپکٹر کاشف محمود کی جانب سے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے پی او سکواڈ نے ضلع چکوال میں کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم حامد الطاف ولد الطاف حسین کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار اشتہاری ملزم انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی کو امیگریشن فراڈ کی تحقیقات میں مطلوب تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے حوالات ایف آئی اے اسلام آباد زون منتقل کر دیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گی۔ایف آئی اے پی او سکواڈ حال ہی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے تشکیل دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: نازیبا ویڈیو کا معاملہ، ثانیہ عاشق کی ایف آئی اے سے کارروائی کی درخواست

ڈاریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے پی او سکواڈ کی کاروائی کو سراہتے ہوئے آئندہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی۔

Related Posts