اسد قیصر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسد قیصر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
اسد قیصر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد:  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی سلامتی کی صورتحال پر غور کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 4 روز بعد طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 8 نومبر کو صبح 11 بجے قومی اسمبلی ہال میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں عسکری حکام موجودہ قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹر بورڈ پرائیویٹ کرنا کراچی دشمن فیصلہ ہے، حافظ نعیم الرحمن

عمران خان کے اعلانات ایک نیا لالی پاپ ہیں،بلاول بھٹو زرداری

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت ملکی سلامتی کے مجموعی امور پر بریفنگ دے گی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، اعجاز احمد شاہ، علی امین گنڈا پور، شفقت محمود، اسد عمر، شبلی فراز اور دیگرشریک ہوں گے۔

وفاقی وزراء کے علاوہ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان اور مشیرِ قومی سلامتی ڈاکتر معید یوسف،  چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے صدر و وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے تمام اراکین، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف، ایم ایم اے کے سربراہ مولانا اسد محمود اور ق لیگ کے چوہدری طارق شیر چیمہ بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، بی اے پی کے خالد حسین مگسی، جی ڈی اے کے غوث بخش خان، اے ایم ایل کے سربراہ شیخ رشید احمد اور اے این پی کے سربراہ امیر حیدر اعظم خان کو بھی شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔ 

Related Posts