سی پیک میں امریکا سمیت دیگر ممالک بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔پاکستان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی پیک میں امریکا سمیت دیگر ممالک بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔پاکستان
سی پیک میں امریکا سمیت دیگر ممالک بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔پاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری صرف چین تک محدود نہیں بلکہ اس میں امریکا سمیت دیگر ممالک بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران معاونِ خصوصی خالد منصور نے کہا کہ امریکی کمرشل قونصلر سے بات ہوئی اور ساتھ ہی دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی سی پیک میں دلچسپی ظاہر کی۔ پاک چین اقتصادی راہداری صرف چین کیلئے نہیں بلکہ ہر ایک کیلئے سی پیک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سی پیک اور گوادر کی ترقی کے امکانات

میڈیا سی پیک کے خلاف سازشیں ناکام بنانے میں حکومت کی مدد کرے، اسد عمر

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ پاکستان سی پیک کیلئے جو مالی مراعات اور سہولیات دے رہا ہے، ان کا اطلاق چین سمیت ہر سرمایہ کار پر ہوگا۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے ایک محتاط اندازے کے مطابق 75 سے 80 ہزار افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوچکے، فیز 2 میں مزید روزگار ملے گا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

معاونِ خصوصی خالد منصور نے کہا کہ حال ہی میں نوجوانوں کی تربیت کیلئے گوادر میں بہت برا ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ مکمل کیا گیا۔ یہ وزیر اعظم کی گوادر پر خصوصی توجہ کا نتیجہ ہے اور سی پیک اتھارٹی گوادرکو درپیش مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے جنہیں حل کیا جائے گا۔ گوادر دنیا کی بہترین بندرگاہوں میں شامل ہوگا۔

خالد منصور نے کہا کہ گوادر کے بہت بڑے علاقے میں فری زونز تیار کیے جارہے ہیں۔ سی پیک کے فیز 2 میں پاکستان کا مقصد یہ ہے کہ چین کی روزگار سے منسلک صنعتوں کو گوادر منتقل کیا جائے اور فری زون میں صنعتوں سے کام لے کر برآمدات پر کام شروع ہو۔ سی پیک صرف چین کیلئے نہیں بلکہ دیگر ممالک کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔

Related Posts