اپنی قسمت پر پچھتاوا نہیں۔غناء علی نے دوسری بیوی ہونے پر خاموشی توڑ دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھے اپنی قسمت پر پچھتاوا نہیں۔غناء علی کا دوسری بیوی ہونے پر اظہارِ خیال
مجھے اپنی قسمت پر پچھتاوا نہیں۔غناء علی کا دوسری بیوی ہونے پر اظہارِ خیال

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غناء علی نے دوسری بیوی ہونے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنی قسمت پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ غناء علی نے ایک شادی شدہ شخصیت عمیر گلزار سے رواں برس مئی کے دوران شادی کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے غناء کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ شادی کے بعد سے ہی غناء علی کو دوسری بیوی ہونے کے طعنے دئیے جانے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:

میک اپ سے تکلیف ہے تو بڑے ہوجائیں۔غنا علی کے ناقدین کو جوابات

سوشل میڈیا صارفین کی ہرزہ سرائی، غنا علی شوہر کا مذاق اڑانے پر خاموش نہ رہ سکیں

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا جواب غناء علی نے خاموشی سے دیا تاہم حال ہی میں سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران اداکارہ غناء علی نے پہلے سے شادی شدہ شخصیت کی دوسری بیوی ہونے کے متعلق چپ کا روزہ توڑ دیا۔

مداحوں نے سوال و جواب کے سیشن کے دوران غناء علی سے کہا کہ آپ نے پہلے سے شادی شدہ شخص سے شادی کیوں کی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے معروف اداکارہ نے کہا کہ میری قسمت یہی تھی اور مجھے کوئی پچھتاوہ نہیں۔ عمیر گلزار زبردست شخصیت رکھتے ہیں۔ 

اداکارہ غناء علی کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے عمیر گلزار کے پہلے سے شادی شدہ ہونے سے انکار نہیں کیا۔ قبل ازیں غناء علی نے مداحوں کو اپنے حاملہ ہونے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بچے کی متوقع پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ 

 

Related Posts