ڈرامہ سیریل آخر کب تک میں کردار نبھانے کیلئے سخت محنت کی۔عدیل حسین

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل آخر کب تک میں کردار نبھانے کیلئے سخت محنت کی۔عدیل حسین
ڈرامہ سیریل آخر کب تک میں کردار نبھانے کیلئے سخت محنت کی۔عدیل حسین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدیل حسین نے کہا ہے کہ مجھے ڈرامہ سیریل آخر کب تک میں کردار نبھانے کیلئے سخت محنت کرنی پڑی۔

تفصیلات کے مطابق اپنی منفرد کہانی کے باعث مشہور ڈرامہ سیریل آخر کب تک ناظرین و سامعین کے مابین موضوعِ بحث بن گیا۔ عدیل حسین نے حالیہ انٹرویو کے دوران ڈی ایس پی ناصر کے کردار کے متعلق گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کچرہ صفائی کی مہم، عائشہ عمر نے منوڑہ کے ساحل پر ڈیرے ڈال لیے

علی ظفر میچ کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے منتظر

مشہورومعروف اداکار عدیل حسین نے میزبان مومنہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل آخر کب تک ایک اچھا پراجیکٹ ہے جس کی ٹیم کے ساتھ کام ایک شاندار تجربہ ثابت ہوا۔ بہت اچھا وقت گزرا۔

معروف اداکار عدیل حسین نے کہا کہ ڈرامہ سیریل آخر کب تک میں میرا کردار ڈی ایس پی ناصر کا ہے جس کی سب سے چیلنجنگ بات یہ ہے کہ یہ ایک منفی کردار تھا جس سے مجھے انصاف کرنا تھا۔

اداکار ناصر حسین نے کہا کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ ڈرامہ سیریل آخر کب تک اچھا ڈرامہ ثابت ہوگا کیونکہ اس کی کہانی کامیاب ہے، تمام اداکار پہلے ہی اپنا اپنا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھا رہے ہیں۔

ناصر حسین نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ دیگر اداکاروں کا کام بھی قابلِ ذکر رہا ہے، مجھے ان کی رفتار سے ہم آہنگ ثابت ہونا تھا۔ پاکستان بھر میں ڈرامہ سیریل آخر کب تک بہت مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ 

 

Related Posts