اسلام آباد: نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سکیورٹی مسائل کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا تھا، وہ سکیورٹی کا مسئلہ آج قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے حل کردیا، پاکستان نے کیویز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی اور سیمی فائنل میں اپنی رسائی کی راہ ہموار کرلی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم کو حکومتی اور سیاسی رہنماؤں نے مبارکباد دی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں کیویز کو بدترین شکست کے بعد گراؤنڈ میں سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے گونج اُٹھے۔
Congratulations Team Pakistan. Bowling again was outstanding. A good team will analyse it’s mistakes when it loses. A great team does a thorough analysis of its game even when it wins.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 26, 2021
وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلسل دوسری کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔اور قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے بھی پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے پر کہا کہ گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی،اپنی جیت کا تسلسل اسی طرح برقرار رکھیں،حارث رؤف نے باؤلنگ اور آصف علی نے بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کو فتح دلوائی۔
Outstanding my dear Green Shirts. You continue with your winning spree and took your disappointment of NZ cancelled tour on the ground.
Excellent performance by Haris Rauf with the ball & then Asif Ali with the bat at the end who made sure of our win.
مزا آگیا۔ واہ واہ pic.twitter.com/kcovLZXhqB— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 26, 2021
اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج جو پاکستان کو کامیابی ملی ہے اس سے ثابت ہوا کہ کامیابی ٹیم ورک سے ملتی ہے۔
آج پاکستان کو جو کامیابی ملی ہے اس سے ثابت ہوا کہ کامیابی ٹیم ورک سے ملتی ہے شکریہ ٹیم پاکستان آپ کی کامیابیاں کروڑوں لوگوں کو خوشیاں دیتی ہیں۔۔۔ ، ورلڈچمپئنن پاکستان۔۔۔ انشاللہ #PAKvNZ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 26, 2021
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی